the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
حیدرآباد، 9؍ ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ٹیچر اسوسئیشن (مانوٹا) کے انتخابات عمل میں آئے جس میں ڈاکٹر محمد یوسف خان، پرنسپال پالی ٹیکنیک صدر، ڈاکٹر ایچ علیم باشا، اسسٹنٹ پروفیسر ڈی ڈی ای، نائب صدر، ڈاکٹر محمد مشاہد، اسسٹنٹ پروفیسر شعبۂ تعلیم و تربیت ، جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ محبوب باشا، اسسٹنٹ پروفیسر ڈی ڈی ای، جوائنٹ سکریٹری (پبلسٹی)، محترمہ خالدہ افروز، اسسٹنٹ پروفیسر شعبۂ کمپیوٹر سائنس، جوائنٹ سکریٹری (آرگنائزنگ) اور ڈاکٹر وی ایس سومی، اسسٹنٹ پروفیسر شعبۂ تعلیم و تربیت خازن منتخب ہوئیں۔ تمام عہدوں پر بلا مقابلہ انتخاب عمل میں آیا۔ چیف الیکشن کمشنر پروفیسر فضل الرحمن، عہدیداروں کو رازداری کا حلف دلایا۔ اس موقع پر ڈاکٹر



یوسف خان ، ڈاکٹر محمد مشاہد اور ڈاکٹر محبوب باشا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نئے عہدیدار یونیورسٹی کی اساتذہ برادری کے مسائل کی یکسوئی کے لیے سنجیدگی سے کوشش کریں گے اور یونیورسٹی میں علمی و تعلیمی فضاء کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔ انہوں نے یونیورسٹی کے معیار اور وقار میں اضافہ اور تحفظ سے متعلق اسوسئیشن کے کام کو جاری رکھنے کا بھی عزم ظاہر کیا۔ جناب مصباح الانظر ، اسسٹنٹ ڈائرکٹر سی پی ڈی یو ایم ٹی و رکن کمیشن نے خیر مقدم کیا اور کاروائی چلائی۔ ارکان کمیشن جناب بھانو پرتاپ پریتم، اسسٹنٹ پروفیسر یو جی سی اور ڈاکٹر شیشو بابو، اسسٹنٹ پروفیسر بھی اس موقع پر شہ نشین پر موجود تھے۔ کثیر تعداد میں اساتذہ برادری نے شرکت کی اور نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.